وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پہلی بار دیکھا جا رہا ہے کہ پہیہ جام ہی جام ہو گیا ہے۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام نے نفرت، انتشار اور تقسیم پھیلانے والی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی کال کو بھی بری طرح مسترد کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اتوار کے روز بھی شہر میں رونق اور سرگرمی برقرار رہی، جس سے یہ بات عیاں ہے کہ عوام نے معمولات زندگی کو روکنے والی ہڑتال کو قبول نہیں کیا۔
عطا تارڑ: پہیہ جام ہی جام ہو گیا، عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کر دی








