بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ کی ٹیموں کو مبارکباد

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اوروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ کی ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔

جمعرا ت کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے سے ملک کی معاشی مشکلات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔