بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے سابق کرکٹر ذاکر بٹ لاہور میں انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس اور ٹیسٹ کرکٹر ذاکر بٹ طویل علالت کے بعد لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق، ذاکر بٹ کافی عرصے سے بیماری کا شکار تھے اور اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں انہوں نے زندگی کی بازی ہار دی۔
ان کے انتقال کی خبر سے کرکٹ حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سابق کھلاڑیوں، شائقین اور مختلف شخصیات نے اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ذاکر بٹ کی یاد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔