حافظ آباد میں میونسپل کمیٹی کے پانچ ملازمین بدعنوانی کے الزام میں ملازمت سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر حمداللّٰہ کے مطابق ان ملازمین نے کنورژن فیس، کمرشل فیس اور نقشہ فیس سمیت مختلف سرکاری فیسیں خزانے میں جمع نہ کروا کر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں جونئیر کلرک، انفورسمنٹ انسپکٹر اور دیگر شامل ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ بدعنوانی کے معاملے پر متعلقہ کیس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
حافظ آباد میونسپل کمیٹی: 5 ملازمین بدعنوانی پر فارغ، اینٹی کرپشن کو بھیجا کیس








