جے یو آئی کے مقامی رہنما فرخ کھوکھر نے اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں کو جمعیت علماء اسلام میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قیادت حکم دے تو وہ جیل کے تمام قیدیوں کو جے یو آئی میں شمولیت دلوانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
تاجی کھوکھر کے ڈیرے پر جے یو آئی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فرخ کھوکھر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر وہ خود جیل جائیں، تو ضمانت نہیں کرائیں گے بلکہ کوشش کریں گے کہ جیل میں موجود تمام قیدی جمعیت علماء اسلام میں شامل ہو جائیں، اور پھر ہی باہر نکلیں۔ ان کے اس بیان پر کارکنوں نے جوش و خروش کے ساتھ نعرے لگائے اور تالیاں بجائیں۔
جے یو آئی کے رہنما نے اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو شمولیت کا وعدہ کر دیا








