اسلام آباد(کامرس ڈیسک)وزیراعظم اوگرا، بیورو کریسی اور اتحادیوں میں پھنس کر رہ گئے۔اوگرا نے پیٹرول 18 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری بھجوائی۔وزارت خزانہ 10 سے 12 روپے فی لٹر کمی کی حامی ہے۔اتحادی جماعتوں نے کم از کم 50 روپے فی لٹر کمی کا مطالبہ کر دیا۔ اتحادیوں کا موقف ہے کہ عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر سے بھی کم پر آ گیا ہے،پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، باپ اور جے یو آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی کمی کو دیکھتے ہوئے عوام کو پورا ریلیف منتقل کیا جائے، 10 بیس روپے کی کمی سے تعریف کے بجائے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیراعظم بیوروکریسی بابووں کے چنگل میں نہ آئیں، عوام کے مفاد میں فیصلہ کریں۔وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں نے بھی کم از کم 20 سے 30 روپے ریلیف کی سفارش کر دی۔
اتحادی جماعتوں نے 50 روپے فی لٹر کمی کا مطالبہ کر دیا








