بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایلکس کیری کی سوئمنگ پول میں اچانک گِرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ایلکس کیری کی اچانک سوئمنگ پُول میں گِرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

گزشتہ روز آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ایلکس کیری کی سوئمنگ پُول میں گرنے کی ویڈیو شیئر کی جس سے وہاں موجود کرکٹرز اور پھر شائقینِ کرکٹ بھی خوب محظوظ ہوئے تھے۔

اب اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایلکس کیری ساتھی کھلاڑیوں سے خوش گپیاں کرتے چلتے آرہے ہیں اور آس پاس سے ایسے بے خبر ہوتےہیں کہ وہ سوئمنگ پول کے کنارے پر پہنچ چکے ہیں۔

اس سے پہلے کہ انہیں اس بات کا اندازہ ہوتا وہ سوئمنگ پُول کے اندر جا گِرتے ہیں، اور وہاں موجود پیٹ کمنز اس لمحے کو کیمرے میں محفوظ کر لیتے ہیں۔

اس واقعے کو بیان کرتے ہوئے پیٹ کمنز نے اسے مزاحیہ قرار دیا۔