بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 وزیراعظم آج رات قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے ۔وہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے متعلق بھی قوم کو آگاہ کریں گے ۔توقع ہے کہ اپنے خطاب میں وزیراعظم ملک میں مہنگائی سے پیداہونے والی صورت حال اور حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے جب کہ وہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر بھی بات کریں گے۔