اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اس وقت عبرت کا نشان ہیں وہ اب کچھ نہیں رہے ،وہ اپنی سزا اسی دنیا میں بھگت رہے ہیں ۔ جمعرات کو پریس کانفرنس میں سابق صدر پرویز مشرف کو غداری کے مقدمہ میں سزا پر عمل درآمد کے بارے میں سوالات پر وزیرداخلہ نے کہا کہ مشرف اب کچھ نہیں رہا وہ تو اب صرف تدفین کےلئے پاکستان آنے کی اجازت مانگ رہا ہے اور عبرت کی مثال ہے ۔
مشرف عبرت کا نشان،سزا دنیا میں ہی بھگت رہے ہیں، رانا ثناء اللہ








