بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوورسیزپاکستانی، جنوری میں 3 ارب 47 کروڑ ڈالرز بھجوائے

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری میں 3 ارب 47 کروڑ ڈالرز کا زر مبادلہ بھجوایا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 4 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیاد پر 15 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا جنوری اوورسیزپاکستانیوں نے 23 ارب 20 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔ سب سے زیادہ 74 کروڑ ڈالرسعودی عرب سے پاکستانیوں نے وطن بھیجے۔

یو اے ای سے پاکستانی 70 کروڑ ڈالرز وطن بھیج کر دوسرے نمبر پررہے۔ برطانیہ سے پاکستانیوں نے 57 کروڑ اور امریکا سے 30 کروڑ ڈالرکا زرمبادلہ وطن بھیجا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زرکامالی حجم 42 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔