بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  انتخابی جلسے سے خطاب کیلئے جاتے ہوئے قاسم سوری کی گاڑی کو حادثہ

بھکر(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع بھکر میں رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔
قاسم سوری کی گاڑی کو دریا خان روڈ پر حادثہ پیش آیا۔ ڈرائیور کے مطابق ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ کر سامنے سے آنے والی گاری سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں قاسم سوری سمیت تمام افراد محفوظ رہے۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ حادثہ بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث پیش آیا۔
قاسم سوری دریا خان میں انتخابی جلسہ کے لیے لاہور سے بھکر آ رہے تھے۔