بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی پی 217 ،پیپلزپارٹی نے عابدہ بخاری کو ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کا ٹاسک سونپ دیا

ملتان (نیوزڈیسک) سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پی پی 217 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ کی سٹی صدر عابدہ بخاری کو ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کا ٹاسک دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ شجاعباد اور خانیوال کی طرح پی پی 217 میں بھی سخت محنت اور لگن سے کام کر کے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سلمان نعیم کی کامیابی کو یقینی بنائیں ۔
یوسف رضاگیلانی سے گیلانی ہاؤس میں عابدہ بخاری کی قیادت میں خواتین کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عہدیداروں کشور جبیں،مصباح ذیشان ،حانیہ بتول اور دیگر نے شرکت کی عابدہ بخاری نے سید یوسف رضا گیلانی کو اب تک کی انتخابی مہم کی رپورٹ پیش کی اور یقین دلایا کہ اب اس حلقہ کے امیدوار سلمان نعیم کی حمایت میں انتخابی مہم مزید تیز کی جائے گی۔
سید یوسف رضا گیلانی نے وومن ونگ کی کاردگی کو سراہا اور کہا کہ ملک کو بحران سے بچانے کے لئے 17 جولائی کو پی ڈی ایم کی کامیابی ضروری ہے ہم تمام کارکن سلمان نعیم کی کامیابی کیلئے ووٹ کی آخری پرچی تک ڈالنے والوں کا تحفظ کریں گے۔