بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں حالیہ بارشوں سے 176 اموات، بلوچستان سرفہرست ، این ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔
این ڈی ایم اےکے مطابق ملک بھرمیں14 جون سے جاری بارشوں سے 176 افراد جاں بحق ہوئے، سب سے زيادہ بلوچستان میں 66 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں حاليہ بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 38 ہوگئی، خيبرپختونخوا میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہے۔
این ڈی ایم اےکی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں78 مرد47 خواتين اور 51 بچے جان سے گئے، بارشوں کے سبب زخمی ہونے والے افرادکی تعداد 175 تک پہنچ گئی، بارشوں سے سب سے زیادہ پنجاب میں66 افراد زخمی ہوئے، بلوچستان میں حاليہ بارشوں سے زخمی افراد کی تعداد 49 ہے۔
این ڈی ایم اےکا کہنا ہےکہ ملک میں بارشوں کے باعث 577 گھر تباہ ہوئےاور 894 گھر منہدم ہوئے،14سو سے زائد مويشيوں کا نقصان ہوا، بلوچستان میں 8 اورگلگت بلتستان میں 10 پلوں کو نقصان پہنچا۔