نئی دہلی:(نیوزڈیسک) مودی کی سفاک سرکار کا انتہاء پسند ایجنڈا بے نقاب، بابری مسجد پر اشتعال انگیز اعلان سامنے آ گیا۔”بابری مسجد دوبارہ بننے نہیں دیں گے” بی جے پی کی مسلمان دشمنی ایک بار پھر عیاں ہو گئی۔
انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں بابری مسجد کی شہادت کے 34 سال بعد بھی بی جے پی کی مسلمان دشمنی کم نہ ہو سکی۔ بھارت میں انتہاء پسند بی جے پی نے نفرت انگیز ہندوتوا بیانیہ پر طویل عرصہ سے اقتدار قائم کر رکھا ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق وزیراعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے اشتعال انگیز بیان میں کہا کہ بابری مسجد قیامت تک دوبارہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کا وعدہ پورا کیا۔
1992 میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت پر فسادات کے دوران ہزاروں مسلمان شہید اور زخمی ہوئے تھے۔ماہرین کے مطابق بھارت میں اقلیتوں پر مظالم اور عبادت گاہوں پر حملے اس کے نام نہاد جمہوری چہرے پر سیاہ داغ ہیں۔ مودی حکومت میں مسلمانوں اور مسیحیوں سمیت تمام اقلیتیں وحشیانہ مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھی بھارت میں مذہبی آزادی سلب ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے۔









