بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرکاری ملازمین کےلئے خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن تیار 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن تیار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کے طرز پر پے اسکیل ریوائز کردیا ہے، نوٹیفیکیشن میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ ایڈہاک ریلیف ضم کر کے بنیادی تنخواہ 2022 متعارف کروائی گئی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15% اضافہ 2017 کے جاری تنخواہوں پر کیا گیا ہے، ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا، تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے سے گریڈ 17 کی بنیادی تنخواہ 30 ہزار سے 45 ہزار مقرر ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 17 کا سالانہ انکریمنٹ 2350 سے 3420 روپے مقرر کیا گیا، نئے تنخواہ اور الاونسز کے بارے میں شکایات کا ازالہ گریونس ریڈریسل کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔