بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کے اوپر جن کو بٹھایا ہوا ہے وہ امریکا کے غلام ہیں ،عمران خان

ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی غلام قوم بڑے کام نہیں کرسکتی،پاکستان بننے کا مقصد ہم ایک آزاد قوم بنیں گے،قائداعظم نےکہا تھاہم ہندوؤں کی غلامی قبول نہیں کریں گے۔ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کی غلامی سےنکل کرآہستہ آہستہ امریکیوں کی غلامی میں چلے گئے،میرجعفراورمیرصادق نےمنتخب حکومت گراکرچوروں کومسلط کیا۔انہو ں نے کہا کہ شہبازشریف کہتا ہے 75سال سےہم بھیک مانگ رہےہیں،کیا پاکستان اس لیے بنا تھا کہ ہم غلام رہیں؟ خواجہ آصف کہتا ہےہم امریکاکی وجہ سےزندہ ہیں،نوازشریف،زرداری دورمیں 400 ڈرون حملے ہوئے،نوازشریف،زرداری نےکبھی ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی۔عمران خان نے کہا کہ ملک کے اوپر جن کو بٹھایا ہوا ہے وہ امریکا کے غلام ہیں ۔