اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 18روپے 54پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 230روپے 24پیسے مقررکی گئی ہے۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 40روپے 50پیسے کمی کی گئی جس کے بعداس کی نئی قیمت 236روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 37روپے71 پیسے کمی کی گئی جس کے بعداس کی نئی قیمت 191روپے 44پیسے ہوگئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 33روپے 81پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعداس کی نئی قیمت 196اور 45 فی لٹر ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا۔










