لاہور( این این آئی)سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرحت عرف فرح خان کی اسلام آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔ایک ہزار مربع گز رقبے پر پھیلا ہوا گھر ڈیڑھ سال قبل سے 20کروڑ روپے میں خریدا گیا،میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مطابق اسلام آباد کے پوش علاقے ایف 7 میں ایک ہزار مربع گز رقبے پر پھیلا ہوا گھر ڈیڑھ سال قبل شندانا اعوان نامی شہری سے 20 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔نیب کی تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے فرحت شہزادی اور شندانا اعوان کے درمیان کروڑوں روپے کی لین دین کا بھی پتا لگایا گیا ہے۔
فرح خان کی اسلام آباد میں ایک اور قیمتی جائیداد کا انکشاف








