بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان بار کونسل نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا

پاکستان بار کونسل نے بانی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں پاکستان بار کونسل نے کہا کہ حکومت، خاص طور پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے صحت کے معاملے میں غفلت برتی جا رہی ہے۔ پی بی سی کے مطابق جیل حکام نے نہ تو ان کی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا اور نہ ہی اہل خانہ کو بروقت آگاہ کیا۔
بار کونسل نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ بہترین ڈاکٹروں سے کرایا جائے اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق انہیں ہر ممکنہ طبی سہولت فراہم کی جائے تاکہ ان کی صحت کو کوئی خطرہ نہ ہو۔