بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظار کریں‘، سوریا کمار یادیو کا صحافی کو جواب

بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان اور بھارت کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کے معاملے پر مذاق آمیز انداز میں کہا کہ ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظار کر لیا جائے۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران سوریا کمار یادیو نے کہا کہ پاک بھارت میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق جاری ہے اور یہ صرف ایک کھیل ہے، “ہم کم کھیل نہیں رہے، میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے۔”
انہوں نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے بارے میں کہا کہ وہ ایک اچھے کرکٹر ہیں لیکن ہر لمحے ہتھیار ڈال نہیں سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسپنرز اچھی کارکردگی دے رہے ہیں اور بھارتی ٹیم کے پاس پہلے سے پلان موجود ہے۔
صحافیوں کے سوال پر کہ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہینڈ شیک کریں گے یا نہیں، سوریا کمار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظار کریں، کل دیکھیں کیا ہوتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور اسی جذبے کے ساتھ کھیلیں گے۔ پاکستان کی موجودہ پرفارمنس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایشیا کپ میں اور اس وقت بھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
سوریا کمار نے پاک بھارت میچ کے دباؤ کے بارے میں کہا کہ یہ میچ ہمیشہ پریشر والا ہوتا ہے، لیکن اعصاب پر قابو پا کر اچھی کرکٹ کھیلنا ہی اصل مقصد ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی۔ گروپ اے میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور ہر دو میں فتحیاب رہی ہیں۔