بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان بارےبے بنیاد خبروںسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔ عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (طارق محمود سمیر) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے بارے میں سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں کے متعلق اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ان کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے۔ اوراِس کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کے لیے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔