بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد: اپوزیشن دھرنا، پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روکا

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کا دھرنا خیبر پختونخوا ہاؤس کے گیٹ پر جاری ہے، تاہم پولیس نے صحافیوں کو دھرنے کی کوریج اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے انٹرویوز سے روک دیا ہے۔
میڈیا کو ہاؤس کی طرف جانے سے روکنے کے حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز جواد طارق کا کہنا تھا کہ کسی صحافی کو انٹرویو کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور اگر کوئی صحافی انٹرویو لینے کی کوشش کرے تو اس کا کیمرا بھی ضبط کیا جا سکتا ہے۔
ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کسی صحافی کو نہیں روکا گیا، لیکن آج ہمیں واضح ہدایات ملی ہیں کہ کسی بھی صحافی کو اندر جانے یا انٹرویو کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری ہے اور اپوزیشن قیادت بھی اس میں شریک ہے، جس کے باعث میڈیا کی کوریج میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔