پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا درست اور فوری علاج ہونا ان کا حق ہے اور اس میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
پارلیمنٹ ہاؤس سے جاری ویڈیو بیان میں سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال لے جانے کی رضا مندی بھی حاصل ہو گئی ہے، اور بانی کے خاندان کے ایک فرد کو بھی ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔
سلمان اکرم راجا نے زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کا درست اور فوری علاج ان کا بنیادی حق ہے، اور اس میں کسی بھی قسم کی تاخیر ناقابل قبول ہے۔
سلمان اکرم راجا: بانی پی ٹی آئی کا علاج فوری ہونا چاہیے








