بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جماعت اسلامی کے کارکنوں کی سندھ اسمبلی میں داخلے کی کوشش، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے سندھ اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
نجی میڈیا کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر پولیس کریک ڈاؤن اور جھڑپوں کے حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کو پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں، مگر مشتعل کارکنان نے اس کے باوجود ریڈ زون میں داخل ہو کر پتھراؤ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس اور مقامی انتظامیہ جماعت اسلامی کے ساتھ رابطے میں تھیں اور انہیں ہدایت دی گئی تھی کہ پرامن احتجاج کریں، لیکن اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کے باعث حالات کشیدہ ہوئے۔
شرجیل میمن نے کہا: “جماعت اسلامی کے کارکن سندھ اسمبلی میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ منعم ظفر (امیر جماعت اسلامی کراچی) کون ہوتے ہیں جو قانون ہاتھ میں لیں۔”
وزیر اطلاعات نے عوام پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں بند ہونے سے عام شہری متاثر ہوتے ہیں، اور جماعت اسلامی کبھی شارع فیصل بلاک کر دیتی ہے، کبھی اسمبلی میں داخل ہو جاتی ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کے آٹھ ٹاؤن میں بھی بدترین صورتحال پیدا کی ہے۔