اسلام آباد(ممتاز نیوز) ترجمان پاک بحریہ نے کہاہےکہ چین کے شہر شنگھائی میں پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2022 کا انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ میں نئے شامل ہونے والے جہاز پی این ایس تیمور نے چینی بحریہ کے بحری و ہوائی جہازوں اور آبدوزوں کے ہمراہ مشق میں حصہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ مشق سی گارڈینز 2022 کا مقصد مختلف قسم کے سمندری خطرات کے خلاف پیشہ وارانہ تجربات کا تبادلہ اور بحری تعاون کا مزید فروغ ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ بحری مشق خطے میں محفوظ و مستحکم میری ٹائم ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔









