کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکاراحد رضا میر کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل ہارر ویب سیریز ریزیڈنٹ ایول میں بولڈ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔
اداکار کی پہلی نیٹ فلکس ویب سیریز ریلیز کر دی گئی جس کے بعد ویب سیریز کی وہ تصاویر بھی دیکھی گئیں جس میں وہ انتہائی بولڈ سین پیش کر رہے ہیں۔

Ahad 😍😍😍😍😍😍😍#AhadRazaMir #AhadXResidentEvilNetflix #ptiexposed #BajwaWillStay #Trending #PetrolPrice pic.twitter.com/ymt2H3DOCJ
— Ahad2011 (@Ahadrazamirrfan) July 14, 2022
انہیں بولڈ اوتار میں دیکھ کر مداح غصے میں ہیں اور ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ان مناظر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین احد رضا میر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ ملے جلے تبصروں کاس سلسلہ بھی جاری ہے۔




واضح رہے کہ اداکار کی پہلی نیٹ فلکس ویب سیریز ریلیز کر دی گئی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔
آٹھ قسطوں پر مبنی ریزیڈنٹ ایول کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر احد رضا میر کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔

اس سیریز میں سن 2036 کے دور کو دکھایا گیا ہے جہاں ایک جان لیوا وائرس نے دنیا میں قیامت برپا کردی ہے اور زمین پر وائرس سے متاثر خون چوسنے والی مخلوق کا قبضہ ہوگیا ہے۔
سیریز ریزیڈنٹ ایول میں اداکار کی بےمثال اداکاری کو لاکھوں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
اداکار احد رضا میر کے مداح پہلی سیریز کے ریلیز ہوتے ہی ان کی اگلی غیر ملکی سیریز ورلڈ آن فائر سیزن 2 کی کاسٹ میں شامل ہونے کی خبر سُن کر بےحد خوش ہیں۔
یاد رہے کہ احد رضا میر پہلے پاکستانی اداکار ہیں جو نیٹ فلکس اوریجنل ہارر ویب سیریز میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
اس سیریز میں احد رضا میر کے علاوہ امریکی اداکار لانس ریڈک، برطانوی اداکارہ ایلا بالنسکا، تمارا سمارٹ، امریکی اداکارہ سیانا اگوڈنگ، کورین نژاد جرمن اداکارہ ایڈیلائن روڈولف اور میکسیکن اداکارہ پاؤلا نونیز بھی شامل ہیں۔









