اسلام آباد(نیوزڈیسک)صوبہ ہزارہ تحریک کے زیر اہتمام کراچی میں لانڈھی داؤد چورنگی پر ہزارہ کنونشن منعقد ہوا۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آئین عوام کی سہولت کےلیے ہے، وقت کے مطابق ترمیم ہونی چاہیے۔ سردار یوسف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، انہوں نے ہزارہ صوبے پر جلد اجلاس بلانے کا کہا ہے، 16 سال سے ہزارہ صوبے کے لیے جدوجہد جاری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہزارہ صوبے کا مطالبہ نسلی نہیں، انتظامی بنیاد پر ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہزارہ صوبہ بل موجود ہے، دوبارہ بھی پیش کریں گے۔









