بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیرحتمی ووٹر لسٹوں میں 25لاکھ مردہ ووٹرز کاسراغ لگایا گیا ہے، الیکشن کمشنر پنجاب

لاہور(ممتاز نیوز)الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غیرحتمی ووٹر لسٹوں میں 25لاکھ مردہ ووٹرز کاسراغ لگایا گیا ہےمردہ ووٹرز کاڈیٹا ضلعی الیکشن کمشنرز کو اپ ڈیٹ کرنے کےلئے بھجوایا گیاہے۔ضمنی انتخابات کےانتظامات مکمل ہیں بیلٹ پیپرز بھجوادئیے گئے ہیںحساس،پولنگ سٹیشنز پراضافی نفری تعینات کرکے کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بارش ہونا قدرتی عمل ہے تاہم موسمی صورتحال سے نمٹنے کےبھی انتظامات ہیں۔موجودہ ضمنی انتخابات سال 2020 کی حتمی ووٹرلسٹ کےمطابق ہوں گےرواں سال دو جون کو آویزاں کی گئیں ووٹرلسٹیں غیر حتمی اور سال 2023کے انتخاب کےلئے ہیں۔غیر حتمی ووٹرلسٹیں اگست میں جا کرحتمی ہوں گی۔