بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رانا ثنااللہ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کاٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کا فون پر رابطہ ہوا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی کے لئے جائزہ اجلاس وزارت داخلہ میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ ‘ سیکیورٹی اداروں کے حکام اور چیف سیکرٹری سندھ بھئ برقی رابطے کے ذریعے شریک ہونگے۔