اسلام آباد(ممتازنیوز)عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈائریکٹر جیری رائس نے پاکستان کے ساتھ ایس ایل اے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔رقم ملنے سے پاکستان کی اسٹرکچرل اصلاحات بڑھیں گی۔میکرو اکنامک صورتحال مستحکم ہو گی۔پاکستان کو ریونیو بڑھانا ہو گا زیادہ آمدن والے افراد سے ٹیکس وصول کرنا ہو گا۔توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنانے، پاور ٹیرف میں بروقت اضافہ، سالانہ ری بیسنگ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بھی کرنا ہو گی۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ پاکستان کو گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی لانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔آئی ایم ایف نے پاکستان پر الیکٹرانک اثاثہ جات ڈکلیریشن سسٹم قائم کرنے اور نیب سمیت انسداد کرپشن سے متعلق اداروں کا ازسرنو جائزہ لینے پر بھی زوردیا ۔
پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے،ڈائریکٹر آئی ایم ایف








