بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک ماہ کیلئے بجلی 1روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایک ماہ کیلئے بجلی ایک روپیہ 78 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔

سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے۔ نیپرا اتھارٹی اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 26 فروری کو کرے گی۔

سی پی پی اے کا مؤقف ہے کہ فروری میں 9 ارب 14 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کرکے کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق جنوری کے لئے ریفرنس کاسٹ 10 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ بجلی کی فی یونٹ لاگت 12 روپے 17 پیسے فی یونٹ رہی۔