بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی الیکشن،انتخابی مہم کا آج آخری روز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے، الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط کے مطابق رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم پر پابندی ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تمام جماعتیں اور امیدوار آج رات انتخابی مہم ختم کردیں، رات 12 بجے کے بعد جلسہ جلوس کارنر میٹنگز پر پابندی ہوگی ،الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہوگا جس کے لیے امیدواروں کی جانب سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔