بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرِ مملکت کا کراچی سولجر بازار میں عمارت گرنے پر اظہار افسوس

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے سولجر بازار میں عمارت کے منہدم ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردری کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور ریسکیو آپریشن کی فوری اور مؤثر انجام دہی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔صدرِ مملکت نے سندھ حکومت کو ہدایت کہ عمارتوں کی جانچ، گیس سلنڈرز کی حفاظت اور بلڈنگ کوڈز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے واقعے کی ہر پہلو سےانکوائری کی جائے تاکہ ایسےواقعات کاسدِباب ممکن ہو۔