بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ، ٹنڈو الہٰ یار میں تیل و گیس کا ایک اور نیا ذخیرہ دریافت

سندھ (نیوزڈیسک)او جی ڈی سی نے تیل و گیس کا ایک اور نیا ذخیرہ دریافت کر لیا ۔ درس ویسٹ – تھری کنواں صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہٰ یار میں واقع ہے ۔

ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق ابتدائی ٹیسٹ میں یومیہ نو اعشاریہ سات ملین مکعب فٹ گیس اور پانچ سو اسی بیرل تیل کی پیداوار ہوئی ۔ تیل و گیس کی یہ پیداوار لوئر گورو فارمیشن کے سی سینڈ سے حاصل ہوئی ۔ گیس کو پلانٹ میں پراسیس کر کے ایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک میں شامل کیا جائےگا ۔