پشاور(نیوزڈیسک) آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کامیابی سے جاری ہے۔اس سلسلے میں کور کمانڈر پشاور نے پروگرام میں شریک طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں خیبر پختونخوا کو درپیش سکیورٹی معاملات اور چیلنجز پر جامع گفتگو کی گئی۔
طلبہ نے پاکستان آرمی کی قربانیوں اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے خصوصاً معرکۂ حق میں دشمن کے خلاف جرأت اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا۔طلبہ کا کہنا تھا کہ انہیں کور کمانڈر کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سکیورٹی مسائل پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا، جس کے بعد ان کی قومی اور علاقائی معاملات سے متعلق فہم و فراست میں اضافہ ہوا ہے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے مثبت بیانیے کے محافظ بن کر قومی مفادات کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور دشمن کے پروپیگنڈے اور منفی بیانیے کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوں گے۔
طلبہ نے ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔









