لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ طیبہ گل نے چیئر مین نیب اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائیں ہیں اس لیے اس معاملے پر انکوائری کمیشن بنانےکافیصلہ کیا ہے ۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہان تھا کہ طیبہ گل کامعاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیربحث آیا ہے ، وزیراعظم ہاؤس سےکل طیبہ گل کےساتھ رابطہ کیاگیا تھا، طیبہ گل کےمطابق انہیں اغواکرکے 18روزتک وزیراعظم ہاؤس میں رکھاگیا،طیبہ گل سےتمام ثبوت لےلیےگئےہیں اب اس معاملے انکوائری کمیشن بنایا جائے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔








