بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کون سا گفٹ لوں ؟حنا پرویز بٹ عمران خان کیلئے تحفہ لینے پہنچ گئیں، دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ عمران خان کیلئے تحفہ لینے گفٹ شاپپر پہنچ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حنا پرویز بٹ نے پیغام جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے تحفے سے متعلق رائے طلب کی اور کہا ” میری رہنمائی کریں ، چھوٹے روندو بچے عمران خان کیلئے کیا گفٹ لوں ؟ ،

چھوٹی بچی فرح گوگی کیلئے تو “باربی ڈول”لے لی ہے۔ حنا پرویز کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ عمران خان نے 17جولائی کو بہت رونا ہے تو مجھے بتائیں کہ اس کیلئے کون سا گفٹ لوں ؟۔مجھے Suggest کریں، چھوٹے روندو بچے عمران خان کے لیے کیا گفٹ لوں؟