بنگلادیش نے بھارتی ایئرلائن اسپائس جیٹ کو 19 فروری 2026 سے اپنی فضائی حدود اور ملک کے ایئرپورٹس کے استعمال سے روک دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسپائس جیٹ نے تقریباً 42 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 5 ملین ڈالر) کے واجبات ادا نہیں کیے، جس کی وجہ سے بنگلادیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAAB) نے پابندی عائد کی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئرلائن پر نیویگیشن، لینڈنگ، پارکنگ اور دیگر ہوائی اڈے کے چارجز کی مد میں کئی سال سے بقایا جات واجب الادا ہیں۔ پابندی کے نتیجے میں اسپائس جیٹ کی پروازیں نہ تو بنگلادیش کی فضائی حدود میں داخل ہو سکیں گی اور نہ ہی کسی بنگلادیشی ایئرپورٹ پر لینڈ کر سکیں گی۔
بنگلادیش نے کروڑوں روپے کی نادہندہ بھارتی ایئرلائن پر فضائی پابندی عائد کر دی








