بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا اپنی کوٹ لکھپت جیل سیل کی تصاویر بھیجوں؟ مریم کا عمران کے ٹوئٹ پر جواب

 لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر جواب دیا کہ کیا میں آپ کو اپنی کوٹ لکھپت جیل کے سیل کی تصاویر بھیجوں؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں آپ کو اپنی کوٹ لکھپت جیل کے سیل کی تصاویر بھیجوں؟جہاں بیت الخلاء اور چار پائی کے درمیان کوئی دیوار نہیں تھی، جب میں نماز پڑھتی تھی تو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ باتھ روم میں نمازادا کر رہی تھی۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ قرآن مجید رکھنے کے لیے میز مانگا تو بتایا گیا کہ آپ کو میز رکھنے کی اجازت نہیں، 24 گھنٹے مجھے قید تنہائی میں رکھا جاتا تھا، تب تو تم اقتدار کے نشے میں فرعون بنے بیٹھے تھے۔