بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے منظور کر دیے

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی صدارت میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، جن میں پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی منظوری بھی شامل ہے۔
اجلاس میں کابینہ نے سعودی وزارت داخلہ اور پاکستانی وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ معاہدے پر دستخط کی اجازت دی۔ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے سکیورٹی اور انتظامی شعبوں میں تجربات کے تبادلے کو مزید مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کابینہ نے سعودی اور پاکستانی وزارت صحت کے درمیان ریگولیشن، کوآرڈینیشن اور طبی شعبے میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں کی بھی منظوری دی، جس سے صحت کے نظام، پالیسی سازی اور طبی سہولیات میں مشترکہ پیش رفت کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔
اجلاس میں دیگر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔