کرک (نیوز ڈیسک ) کرک میں تیز بارش اورسیلاب سےمختلف حادثات میں 5بچوں اور ایک خاتون سمیت 10افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی نے پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ کرک میں تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افرادکےورثاکو 3،3 لاکھ روپےدیئےجائیں گےجبکہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،متاثرین کیلئےاشیائےخوردونوش اورخیمےبھی موصول ہو چکے ہیں ۔









