بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یو اے ای نے ایرانی میزائلوں کے خدشے کے پیشِ نظر جدید دفاعی نظام فعال کر دیا

متحدہ عرب امارات نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اپنے جدید دفاعی نظام کو فعال کر دیا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق یہ اقدام ممکنہ ایرانی میزائل حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے خصوصی میزائل شیلڈ سسٹم فعال کیا گیا ہے، جو فضا میں آنے والے میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اماراتی ذرائع کے مطابق دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی ادارے مسلسل حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔