بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کے شہر اہواز میں دھماکوں کی آوازیں، خوزستان میں کشیدگی میں اضافہ

ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز کے قریب پیر کی شام دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ اسرائیل کی ایران پر جاری جنگ کے گیارھویں دن پیش آیا۔ پاکستانی وقت کے مطابق دھماکوں کی آوازیں رات ساڑھے 8 بجے سنی گئیں۔
فارس نیوز کے مطابق یہ دھماکے شہر کے مغربی نواح میں ہوئے، جو صوبہ خوزستان کا دارالحکومت ہے اور عراق کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ اس واقعے سے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ مقامی حکام اور سیکیورٹی ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔