بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تہران کے قلب پر اسرائیلی حملے، وزیر دفاع کاٹز کا دعویٰ

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی افواج تہران میں حکومتی اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور مؤثر حملے کر رہی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج تہران کے قلب میں ریاستی اداروں اور حکومتی اہداف پر بے مثال طاقت کے ساتھ کارروائی کر رہی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق ’ایکس‘ پر جاری کردہ بیان میں اسرائیل نے مزید کہا کہ ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول طیاروں کے ذریعے ایران کے 15 طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کیے گئے۔
بیان میں یہ بھی شامل ہے کہ حملوں کے دوران رن ویز، زیرِ زمین بنکرز، ایک ایندھن بھرنے والا طیارہ اور ایرانی حکومت کے زیرِ استعمال ایف-14، ایف-5 اور اے ایچ-1 طیاروں کو نقصان پہنچا۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ فضائیہ نے ان کارروائیوں کے ذریعے ایران کے ہوائی اڈوں کی پرواز کی صلاحیت اور ایرانی فضائی قوت کے آپریشن کو متاثر کیا ہے، جس سے تہران میں حکومتی اداروں کی کارروائیوں پر بھی اثر پڑا ہے۔