ایران کی وزارتِ صحت کے تعلقات عامہ کے سربراہ حسین کرمانپور نے بتایا ہے کہ 13 جون سے اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 13 بچے شہید ہو چکے ہیں، جن میں سب سے کم عمر بچہ صرف دو ماہ کا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان حملوں میں 44 خواتین بھی ہلاک ہو چکی ہیں، جن میں دو حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔
اگرچہ کرمانپور نے مجموعی ہلاکتوں کی تازہ تعداد واضح نہیں کی، تاہم ہفتے کے روز ان کے مطابق اس تنازع کے آغاز سے اب تک کم از کم 400 افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 3 ہزار 56 سے زائد ہے۔
یہ اعداد و شمار ایران میں جاری کشیدگی کی سنگینی اور انسانی جانوں پر پڑنے والے بھاری اثرات کو ظاہر کرتے ہیں۔
اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 خواتین اور 13 بچے شہید، زخمیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ








