بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل اور سمندری راستوں پر حملے شروع کر دیے، ابوظبی اور کویت میں دھماکوں کی اطلاعات

یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ بحرین اور خلیج فارس کے سمندری راستوں پر جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے حملے شروع کر دیے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
حالیہ حملوں کے نتیجے میں تجارتی اور مسافر جہازوں کی نقل و حرکت متاثر ہو سکتی ہے، جبکہ خطے میں سیکیورٹی فورسز الرٹ پر ہیں۔ عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ حوثی گروپ نے اپنے حملوں کا اعلان ایک بیان میں کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں “اسرائیل کی جارحیت اور خطے میں امریکی اثر و رسوخ کے جواب میں” کی جا رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق سمندری راستوں پر یہ حملے عالمی تجارت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور بین الاقوامی برادری کی توجہ کشیدگی میں اضافے کی جانب مرکوز ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی افواج نے ایرانی میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا، کویت کے مختلف علاقوں میں جنگی سائرن بجائے جارہے ہے۔