بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران نے بحرین میں امریکی بیس کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما میں دھماکوں کی شدید آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد بحرین میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔
بحرینی وزارت داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر قریب ترین محفوظ مقام پر منتقل ہوں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ بحرین میں واقع امریکی بیس کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جفیر کے علاقے میں امریکی بحری بیس سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
بحرین نے بھی تصدیق کی ہے کہ ملک میں امریکی بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر حملہ ہوا، اور امریکی بحری بیڑا اس وقت وہاں موجود ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کا حصہ ہے اور مقامی سیکیورٹی فورسز الرٹ پر ہیں تاکہ شہریوں اور فوجی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔