ایران پر اسرائیلی حملوں کے دوران ایرانی وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب کے سربراہ کی شہادت کی خبریں سامنے آئیں ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی کارروائیوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر نصیر زادہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق یہ معلومات اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے باخبر دو ذرائع اور ایک علاقائی ذریعے سے موصول ہوئی ہیں۔
تاہم اس وقت تک اس دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے اور بین الاقوامی سطح پر صورت حال کی نگرانی جاری ہے۔
ایران پر اسرائیلی حملوں میں ایرانی وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ








