بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک ڈرامے کے سیٹ پر کبھی خوفناک شکلیں نظر آتیں، کبھی چیزیں گر جاتیں: ثنا عسکری

کراچی(شوبز ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام “ہنسنا منع ہے” میں اداکارہ ثنا عسکری نے انکشاف کیا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر  خوفناک اور عجیب و غریب حرکات محسوس کیں۔

 جیو نیوز کے پروگرام “ہنسنا منع ہے” میں مہمان اداکارہ ثنا عسکری نے انکشاف  کیا کہ ایک ہارر  ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران سیٹ پر کبھی چیزیں گرتیں،کبھی دروازے کی گھنٹی بجتی لیکن باہر کوئی نہ ہوتا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ شوٹنگ کے دوران کبھی خوفناک شکلیں نظر آتیں تو کبھی اجنبی لوگ نظر آتے جس پر خوف سے بُرا حال ہو جاتا۔

ثنا عسکری کا کہنا تھا کہ کچھ سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے اور  اس کے پیچھے کون ہے، ان سب چیزوں کی وجہ سے  کافی دن تک طبیعت بھی خراب رہی۔