بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی انتخابات کیلئے صبح 8 بجے سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام شروع ہوچکا ہے ،الیکشن کمیشن

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے ، الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہو چکا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، کراچی اور اسلام آباد میں افسران کنڑول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں، پولنگ مٹیریل اور سٹاف کو پولنگ سٹیشنز پر پہنچانے کا عمل صبح سے شروع کر دیا گیا ۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، 50 ہزار سے زائد پولیس اہلکار پنجاب بھر میں تعینات کیے گئے ہیں، ایف سی اور رینجرز بھی پولنگ سٹیشن میں تعینات کیے گئے ہیں، کل کے الیکشن کیلئے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ پی پی 217 میں بھرپور کردار کرنے پر گیلانی خاندان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شاہ محمود قریشی کا پلان ہے کہ دنگا فسادات ہوں، سندھ سے لوگ پنجاب میں آ رہے ہیں تاکہ فسادات ہو سکے، عمران خان ایک ہارا ہوا شخص ہے، عمران خان لاشوں کی سیاست چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی آپ ماضی میں دھاندلی سے جیتتے آئے ہیں، کل پنجاب میں شیر جیتے گا۔